خبرنامہ

سانپ نے ڈسا تو نوجوان نے سانپ کو ہی چبا ڈالا

سانپ نے ڈسا

سانپ نے ڈسا تو نوجوان نے سانپ کو ہی چبا ڈالا

اترپردیش: (ملت آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک شخص نے بدلہ لینے کے لیے سانپ کو کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے سونی لال نے سانپ کا سر چبا ڈالا۔ سونی لال نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سانپ کا سربدلہ لینے کے لیے چبایا ہے کیونکہ سانپ نے اس کے سرپر کاٹا تھا۔ سونی لال کی بھانجی کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی نے اطلاع دی کہ سونی لال کو سانپ نے کاٹ لیا ہے ہم فوراً وہاں پہنچے اور سونی لال کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں اسپتال پہنچایا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق سونی لال کے جسم پر سانپ کے کاٹنے کا کوئی نشان موجود نہیں ہے لیکن سانپ کا سر چبانے کے بعد سونی لال بے ہوش ہوگیا۔ ہوش میں آنے کے بعد سونی لال نے بتایا کہ میں اپنے فارم میں کام کررہا تھا کہ مجھے سانپ نے کاٹ لیا اسی وقت میں نے غصے میں سانپ کو اٹھایا اور اس کے سر کو چبا ڈالا۔ مقامی افراد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب ہم نے سنا کہ ایک شخص نے سانپ کو کاٹ لیا ہے اور اس کا سر چبالیا ہے ہمیں اپنےکانوں پر یقین نہیں آیا، ہمیں حیرت ہورہی ہے کہ ایک انسان ایسا کیسے کر سکتا ہے۔ کچھ لوگوں نے سونی لال کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے سونی لال منشیات کا عادی ہو اس لیے اس نے یہ حرکت کی ہو اور وہ اس وقت اپنے ہوش و حواس میں نہ ہو۔