ساڑھے5سوسال قدیم مسجد لودھی دورکی نشانی
گوجرانوالہ: لودھی دورمیں قائم کی گئی ساڑھے 5سوسال پرانی عظیم الشان مسجد فن تعمیرکاشاہکارہے۔
گوجرانوالہ کے قصبے ایمن آباد میں مسلم،سکھ،ہندوتعمیرات کاوارث کہلانے والی یہ مسجد ساڑھے پانچ سوسال قبل تعمیر کی گئی۔ آج خستہ حال جامع مسجد لودھی اپنے شاندار ماضی کی یاد دلاتی ہے۔اس مسجد میں کوئی لینٹریا کوئی پلرنہیں ہے۔
مسجد کے کنارے تالاب کی موجودگی اس علاقے کی خوبصورتی کو چارچاند لگاتا ہے۔کچھ فاصلےپرشاہی مہمانوں کیلئے آرام گاہ بھی ہے۔
چودہ سو اکیاون میں لودھی خاندان نےیہ مسجد تعمیر کروائی تھی لیکن بعد میں آنے والی تمام حکومتوں نے اس شاہکار کونظراندازکردیا اوریہ عظیم عمارت ویران ہوگئی۔
اس قدیم ترین مسجد کا شمار لودھی سلطنت کی آخری نشانیوں میں ہوتا ہے، تھوڑی سی توجہ اس اثاثے کو بہترین سیاحتی مقام میں تبدیل کرسکتی ہے