سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی نمائش کے لیے پیش
لاہور : (ملت آن لائن) عربی اخبار کے مطابق 21 قیراط سے تیار کردہ خالص سونے کی انگوٹھی “نجمہ طیبہ” 64 کلو گرام وزنی ہے اس پر 5.1 کلو گرام قیمتی پتھروں کے علاوہ 615 “کرسٹل سٹون” بھی جَڑے گئے ہیں۔یہ انگوٹھی دبئی میں “طیبہ” کمپنی کی ملکیت ہے اور اسے “روسیلا” جیولرز کی جانب سے نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کی نمائش جاری ہے ۔ شارقہ کے “صحاری” مرکز کی جانب سے پیش کی جانیوالی انگوٹھی کی قیمت تقریبا 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے ۔
………………………..
دنیا کا سب سے لمبا شخص اور 2 فٹ کی خاتون
لاہور(ملت آن لائن) آج کل مصر میں دنیا کے سب سے طویل القامت شخص اور سب سے پست قامت خاتون توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ جہاں گزشتہ روز اہرامِ مصر کی سیر کے بعد دونوں نے پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں جہاں لمبومیاں خوب سوٹ بوٹ میں شریک ہوئے وہیں چھٹکی جیوتی نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی اوراپنی والدہ کیساتھ سٹیج پر پہنچی۔ دونوں نے نہایت پر اعتمادی سے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور مصرکے دورے کی تفصیلات بتائیں، واضح رہے ان کی اہرام مصرکی تصاویر سوشل میڈیا پربھی وائرل ہیں۔ دونوں نے مصر میں ملاقات کی جہاں انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اپنے دورے کی تفصیلات بھی بتائیں