سربین نوجوان کے حقیقت سے قریب تر تھری ڈی فن پارے
لاہور:(ملت آن لائن) سربیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نکولا کلجک تھری ڈی آرٹ پر مہارت رکھتے ہیں جن کی تخلیقی صلاحیتیں دیکھ کر دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں لیکن وہ تھری ڈی آرٹ میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ نکولا گزشتہ 5 سال سے تھری ڈی آرٹ بنارہے ہیں اور اس عرصے کے دوران وہ درجنوں ایسی تصاویر بناچکے ہیں جنہیں دیکھ کر انسان دم بخود رہ جائے۔ خاص بات یہ ہے کہ نکولا نے یہ فن کسی سے سیکھا نہیں بلکہ یہ اپنی خداداد صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی آرٹ بناتے ہیں اور وہ درجنوں ایسی تصاویر بناچکے ہیں جنہیں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ شاید یہ اصل ہی ہیں۔ نکولا کا کہنا ہے کہ تھری ڈی آرٹ ایک منفرد فن ہے جو انہیں دیگر مصوروں سے ممتاز کرتا ہے جس کے لئے وہ پینسل، مارکرز (پین) اور پیسٹل کا استعمال کرتے ہیں۔