خبرنامہ

سعودیہ کا مسئلہ فلسطین سے متعلق جان کیری کا خیر مقدم

ریاض: (ملت+اے پی پی) عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتایا ہے مملکت نے فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حتمی حل کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ذریعے کیمطابق سعودی عرب کا خیال ہے کہ مذکورہ تجاویز بین الاقوامی قراردادوں ، 2002 میں بیروت میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں پیش کیے جانے والے امن منصوبے اور 2005 میں مکہ مکرمہ کی اسلامی کانفرنس سے مطابقت رکھتی ہیں.. اور فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حتمی حل تک پہنچنے کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔