ریاض:(ملت+اے پی پی) سعودی ادارہ برائے رابطہ عالم اسلامی نے حج 2018ء کے لئے تیار کی گئی خصوصی حج ایپلی کیشن جاری کردی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خصوصی حج ایپلی کیشن سے اسمارٹ فون کے ذریعیب استفادی کیا جا سکے گا۔ یہ ایپ اسٹور، گوگل پلے ، ای او ایس ، اینڈرائڈ پر مفت مہیا ہے اور آسانی سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہا اس ایپلی کیشن میں نئی خصوصیات کا اضافہ کیاگیا ہے۔ اس کی بدولت عازمین تازہ ترین خبریں ، راستہ بھول جانے والے ساتھی کو تلاشاور اپنے اہل و عیال اورعزیزوں سے ہمہ وقت رابطے میں رہ سکیں گے۔ عرب نیوز ٹیم کے سربراہ محمد السلمی نے ایپلی کیشن کی سرپرستی پر رابطہ عالم اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے۔