جدہ ۔(ملت آن لائن) سعودی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ملکی تعلیمی اداروں میں 83 ہزار402 غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ نے محکمہ شماریات کی جانب سے رپورٹ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سعودی تعلیمی اداروں میں 83 ہزار402 غیر ملکی کام کررہے ہیں جن میں سے 48 ہزار801 مرد اور 34 ہزار601 خواتین شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کارکنان کے مذکورہ اعداد و شمار ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ہزاروں مقامی نوجوان بیروزگار پھر رہے ہیں۔