خبرنامہ

سعودی حکومت کی یکم محرم سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں کی بھرتی پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تیاریاں

ریاض: (ملت+اےپی پی پی) سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 12 شعبوں میں غیرملکیوں کی بھرتیوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تیاریاں تیز کردی ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑیاں اور سائیکلوں کی دکانوں، تیار شدہ کپڑوں کی دکانوں، بچوں کے کپڑوں کی دکانوں، مردانہ اشیاء فروخت کرنے کی دکانوِں، گھریلو اور دفتری اشیاء فروخت کی دکانوں میں یکم محرم سے غیر ملکی کام نہیں کر سکیں گے۔ دوسری جانب دوسری سہ ماہی میں 3 لاکھ 13 ہزار غیرملکی ملازم نجی اداروں سے فارغ کئے گئے جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران 1لاکھ 99 ہزار غیر ملکی ملازمین کو رخصت کیا گیا تھا۔ 2017ء کے دوران 5 لاکھ 86 ہزارغیرملکیوں کو فارغ کیا گیا، اس طرح ڈیڑھ برس کے دوران ان اداروں سے فارغ کیے جانے والے غیرملکی ملازمین کی تعداد 11 لاکھ تک پہنچ گئی۔