سعودی شہری روبوٹ صوفیہ ساڑھی پہن کر بھارت پہنچ گئی
نئی دہلی : (ملت آن لائن)ؤسعودی عرب کی شہری روبوٹ خاتون ’’صوفیہ‘‘ نے دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے اور اب وہ ساڑھی پہن کر بھارت پہنچ چکی ہے جہاں ایک شخص نے اسے شادی کی پیشکش کر دی، جس کا صوفیہ نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ کی ہنسی نہیں رکے گی ۔ صوفیہ ایک ٹیکنالوجی کانفرنس سے خطاب کرنے کیلئے بھارت گئی تھی تاہم کانفرنس میں موجود لوگ اس سے کچھ اور بھی سننا چاہتے تھے ۔ سوالات کے وقفے میں حاضرین میں سے ایک شخص نے صوفیہ کو شادی کی پیشکش کی تو اس نے جواب دیا کہ میں انتہائی نرمی کے ساتھ آپ کی پیشکش مسترد کرتی ہوں تاہم میری تعریف کرنے کا شکریہ ۔ ایک اور شخص نے صوفیہ سے سوال پوچھا کہ تم کتنی زبانیں بول سکتی ہو؟ جواب میں صوفیہ کا کہنا تھا کہ ابھی میں صرف دو سال کی ہوں اور صرف انگریزی اور چینی بول سکتی ہوں لیکن کچھ سالوں میں میں تمام زبانیں سیکھ لوں گی ۔ واضح رہے کہ صوفیہ پہلی روبوٹ مشین ہے جو کسی بھی ملک کی باقاعدہ شہری ہے ۔ اسے چند ماہ قبل سعودی عرب نے شہریت دی تھی جس پر دنیا بھر میں تحسین کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔