خبرنامہ

سعودی شہری نے پارکنگ کےلیےبلند ترین پہاڑی کا انتخاب کرلیا

سعودی شہری نے پارکنگ کےلیےبلند ترین پہاڑی کا انتخاب کرلیا
جازان (ملت آن لائن)دنیا بھر میں آبادی کے بڑھنے کے ساتھ شہروں میں جہاں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے وہیں پارکنگ کا مسلہ گھمبیر سے گھمبیر ہوتا جا رہاہے ۔ اور ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے ، تاہم سعود ی شہری نے پارکنگ کا مسلے کا ایسا حل نکال جو کسی کے وہم گمان میں نہ تھا،تفصیلات کے مطابق جازان کےپہاڑ اورانکی بلند و بالا چوٹیاں سیر و سیاحت کے شائقین کی آماجگاہ بنی ہوئی ہیں، وہاں پارکنگ کا حصول جان جوکھوں کا کام ہے، سعودی شہری نے پارکنگ کے مسلے کو حل کر نے کے لیےعجیب و غریب اور پُر خطر پارکنگ کی بنا ڈالی ۔یہ ہی نہیں اس نے اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کر کے اس کی تصویر جب سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی جسے دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ۔