خبرنامہ

سعودی شہزادہ خواتین کی ڈرائیونگ کے حق میں سامنے آگیا

سعودی شہزادہ:(ملت+اے پی پی)سعودی شہزادہ خواتین کی ڈرائیونگ کے حق میں سامنے آگئے، کہا کہ خواتین کو گاڑی چلانےکی اجازت نہ دینا انہیں تعلیم سے محروم کرنے کی طرح ہے۔ سعودی شہزادہ الولید بن طلال کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہےخواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی جائے، خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دینا ایسا ہی ہے جیسے انہیں تعلیم سے محروم کرنا یا ان کو شناخت دینے سے انکار کرنا ہو۔ خواتین کی ڈرائیونگ وقت کی ضرورت ہے،نمودونمائش نہیں، اس سے روزگارکےمواقعےبڑھیں گے۔