خبرنامہ

سعودی عرب،گاڑیوں کے پرزے چرانے والے ایشیائی گرفتار

سعودی عرب:(ملت+اے پی پی) میں پولیس نے کاروائی کرکے گاڑیوں کے پارٹس چوری کرنے والے پاکستانی اور بنگالی گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ۔ چار پاکستانی اور تین بنگالی تارکین وطن پر مشتمل گروہ دار الحکومت ریاض کے مغربی علاقوں میں سرگرم تھا، اور مہنگے اور نئی گاڑیوں کے مختلف قیمتی پارٹس کو چوری کرکے انھے اسپیئر پارٹس کی دکانوں کے ذریعے فروخت کرتے تھے۔ گروہ کے گرفتار پاکستانی ملزمان کے نام زين محمد غلام، محمد عنان غلام، محمد عرفان غلام اورسلمان غلام بتائے گئے ہیں، جبکے بنگالی ارکان کو فيصل امام حسين أحمد، عبدالمنان أبرار اور ہارون مياں کے نام سے شناخت کی گئی ہے۔