ریاض: (ملت+اے پی پی) سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ اشتعال انگیز کی تیاری اور منتقلی کرنے پر سزا ہو گی۔ سعودی اخبار نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ مملکت میں اشتعال انگیز موادکی تیاری ، مضحکہ خیز یا توہین آمیز پیغام ، وڈیوز سمیت کوئی بھی ابلاغی مواد تیار کرنے ، بھیجنے ، بھیجے ہوئے مواد کو منتقل کرنے کے عمل کو اطلاعاتی جرم تصور کیا جائے گا اور اس کی سزا ہوگی ۔ رپورٹ کے مطابق اس جرم کی سزا 5 برس قید اور 30 لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔