ریاض ۔(ملت+اے پی پی) سعودی پولیس نے بینکوں کے اے ٹی ایم سے غیر قانونی طریقے سے رقم نکالنے کی کوشش کرنے والے4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ سعوی اخبار کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دارالحکومت میں بینکوں کے اے ٹی ایمز سے غیر قانونی طریقے سے رقم نکالنے کی کوشش کرنے والے4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ واردات کرنے والوں نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کیلئے بھاری آلات استعمال کئے تھے۔ چاروں کے چاروں غیر ملکی شہری ہیں اور انہوں نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔