خبرنامہ

سعودی عرب، حجاج کیلئے ’’رہائشی کیپسول‘‘ نصب کرنے کا فیصلہ

مکۃ المکرمہ: (ملت +اے پی پی) سعودی ھدیہ الحاج والمعتمرانجمن نے پہلی بار 24’’حج کیبن‘‘ (رہائشی کیپسول)متعارف کرانے کا عندیہ دیدیا۔ سعودی اخبار کے مطابق حدیہ الحاج نے حجاج کرتام کے لئے پہلی مرتبہ رہائشی کیپسول نصب کرنے کا عندیہ دیا ہے جنہیں’’ہوٹل کیپسول‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کیپسول کی مدد سے راستہ بھول جانے والے بوڑھے، معمر حاجی اور حج کا کوئی کام کرتے کرتے تھک جانے پر آرام کا وقفہ لینے کے خواہشمندوں کو سستانے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیلڈ میں اس کے موثر ہونے نہ ہونے کا جائزہ تیار کرے گا جن کا اعلان حج موسم کے اختتام پر کیا جائے گا۔ انجمن کے ڈائریکٹر جنرل منصور بن عامر نے مکہ اخبار کو بتایا کہ ’’ہوٹل کیپسول‘‘ مکہ تعمیراتی کمپنی کے صدر دفتر میں موجود ہیں۔ متعلقہ ادارے انکا معائنہ کرسکتے ہیں