خبرنامہ

سعودی عرب، غذائی اشیاء پر معلومات کا اندراج لازمی قرار

ریاض ۔(ملت آن لائن) سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے فروخت کی جانے والی کھانے پینے کی تمام اشیاء پر مطلوبہ معلومات کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق باحہ میں فوجداری عدالت نے کاروبار کرنے والی خاتون پر کھانے پینے کی اشیاء پر مطلوبہ تفصیلات تحریر نہ ہونے کا الزام ثابت ہو نے پر جرمانہ اور اشیاء کی ضبطی کے بعد تلف کرنے کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کھانے پینے کی تمام اشیاء پر عام طور پر مطلوبہ معلومات کا اندراج لازمی قرار دے دیا ہے، بصورت دیگر ایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔