ریاض۔ (ملت+اے پی پی) سعودی عرب معروف سرمایہ کار معن الصانع اور ان کی کمپنی کی غیر منقولہ جائیدادیں نیلام کرے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض اور جدہ میں آئندہ 5ماہ کے دوران معروف سرمایہ کار اور ان کی کمپنی کی غیر منقولہ جائیدادیں نیلامی کے لئے پیش کی جائے گی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم قرض خواہوں کو ادا کردی جائے گی۔ فوربز نے 2007ء کے دوران الصانع کو دنیا کے 100بڑے مالداروں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ پہلی نیلامی اکتوبر کے اواخر میں ہوگی جس سے ایک سے2 ارب ریال کے درمیان آمدنی متوقع ہے۔ اس سے قبل 2 نیلامیاں ہوچکی ہیں۔