خبرنامہ

سعودی عرب؛ سیلاب سے تباہی ،7افراد جاں بحق

ریاض:(ملت+آئی این پی )سعودی عرب میں طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 7 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ سیلابی ریلوں نے بڑی تعداد میں گھروں کونقصان پہنچایا متعدد بہہ گئے۔ سڑکیں زیر آب آنے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ بارش سے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔کئی شہروں میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ بین الاقوامی شاہراہ کے مختلف حصے سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ حکام نے شہریوں اور تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارش کے دوران غیرضروری طورپرگھروں سے باہر نہ نکلیں۔