خبرنامہ

سعودی عرب؛ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

ریاض: (ملت+آئی این پی )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ۔ بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے علاوہ کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ۔بارش کے بعد شہریوں کو نشیبی علاقوں میں جانے سے جانے سے روک دیا گیا ہے بارش کے بعدالریث کمشنری کی وادی لجب میں سیلاب میں پھنسے 3برطانوی شہری بچالیے گئے۔