خبرنامہ

سعودی عرب؛ 4پاکستانیوں سمیت 7افراد گرفتار

ریاض: (ملت+آئی این پی)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے کارروائی کر کے4 پاکستانیوں سمیت 7افراد کو گاڑیوں کے سپیئر پارٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں پولیس نے کارروائی کر کے4 پاکستانیوں سمیت 7افراد کو گاڑیوں کے سپیئر پارٹس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ملزمان ریاض میں مختلف گھر وں کے باہر کھڑی موٹر گاڑیوں کے سپیئر پارٹس چوری کرتے تھے جنہیں سعودی پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں 4کا تعلق پاکستان جبکہ 3بنگلہ دیشی شہر ی شامل ہیں ۔پاکستانی ملزمان کی شناخت زین محمد غلام ،محمد عنان غلام ،محمد عرفان غلام اور سلمان غلام کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بنگلہ دیشی باشندوں میں فیصل امام حسین ،عبد المنان ابرار اور ہارون میاں شامل ہیں ۔