خبرنامہ

سعودی عرب: اوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی عائد

ریاض (ملت + آئی این پی) سعودی عرب میں ٹیکسی سروس اوبر اور کریم پر ایئرپورٹس پر سواری بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ۔ سعودی اخبار’’ المدینہ ‘‘کے مطابق ریاست میں اوبر اور کریم کے ڈرائیورز کو ایئرپورٹس سے سواری بٹھانے پر روک دیا گیا ہے ،اخبار نے ٹریفک حکام کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایئرپورٹ کے گرد مسافروں کو لے جانے والے یا پھر کسی قسم کی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک حکام کی جانب سے سخت سزا دی جائے گی ۔ہوائی اڈے کے ضابطے میں پروائیویٹ ڈرائیورز کو سعودی عرب آنے والے مسافروں کو اپنی گاڑی کی پیشکش کرنے سے روک دیا گیاہے ۔