خبرنامہ

سعودی عرب اور سپین کے درمیان 5 جنگی بحری جہاز تیارکرنے کا معاہدہ

ریاض ۔ (ملت آن لائن) سعودی عرب نے سپین کے ساتھ مل کر جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی ملٹری انڈسٹریز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ طور پر پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض میں کیا گیا۔ یمن کی جنگ کی وجہ سے سپین کو پہلے ہی سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے