خبرنامہ

سعودی عرب: ایران کیلئے جاسوسی پر 15افراد کو سزائے موت

سعودی عرب:(ملت+ پی پی) کی ایک عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو سزائے موت اور متعدد کو قید کی سزا سنا دی ہے۔ یہ ملزمان ان30 افراد میں شامل ہیں، جنھیں تین سال قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اس سال فروری میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ ان افراد پر الزام تھا کہ انھوں نے جاسوسی کی ایک تنظیم بنائی تھی، جس کا مقصد ملک میں مذہبی فرقہ واریت پھیلانا اور سعودی عرب کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا تھا۔ عدالت نے اس مقدمے میں 2افراد کو بری بھی کیا ہے۔ سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق ان ملزمان میں سے زیادہ تر افراد کا تعلق سعودی عرب کی فوج سے تھا اور ان پر ایران کو سعودی عرب کے عسکری راز فراہم کرنے کا الزام تھا۔