خبرنامہ

سعودی عرب خام تیل کی برآمدات میں پہلے نمبر پر

ریاض۔(ملت آن لائن) برطانوی کمپنی برٹش پٹرولیم نے کہا ہے کہ 2017ء کے دوان سب سے زیادہ خام تیل سعودی عرب نے برآمد کیا۔ برطانوی کمپی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2017 ء کے دوران یومیہ 8033.4 ملین بیرل پٹرول برآمد کر کے دنیا بھر میں پٹرول برآمد کرنے والے ممالک میں پہلا نمبر کا ملک بن گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر روس رہا جس نے یومیہ 8033.3 بیرل تیل یومیہ برآمد کیا۔سعودی عرب خام تیل کے محفوظ ذخائر 266.2 ارب بیرل ہیں۔ اگر مملکت یومیہ اسی تناسب سے پٹرول نکالتا اور برآمد کرتا رہا تو اس کے تیل ذخائر آئندہ 61 برس کے لئے کافی ہوں گے۔ وینزویلا کے بعد سب سے زیادہ تیل ذخائر رکھنے والا ملک سعودی عرب ہی ہے۔