ریاض ۔ (ملت+اے پی پی) سعودی عرب رواں سال کے دوران مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں سیاحوں کا تیسرا پسندیدہ ترین ملک بن گیا ۔ العریبیہ نیوز کے مطابق شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سیاحوں کا پسندیدہ ترین ملک مصر ہے سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات پوری دنیا میں سب سے زیادہ پرکشش ممالک کی فہرست میں5 ویں پوزیشن پر ہے۔ مصر کو ترجیح دینے کی بڑی وجہ تاریخی مقامات اوردریائی اسفال ہے۔ ترکی غیر ملکی سیاحوں کے لئے چوتھے نمبرپر پسندیدہ ملک ہے۔