خبرنامہ

سعودی عرب: شمالی علاقوں میں شدید برف باری

سعودی عرب:(ملت+اے پی پی) کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری شروع ہوگئی ہے۔ برف باری کے باعث نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع کہنا ہے کہ برف باری طریف، عرعر، جوف، قریات اور صوبہ حائل کے چند علاقوں میں ہوئی ہے۔ سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک شمالی ومغربی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ مشرقی وسطی علاقوں میں بھی گرد و غبار اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔