خبرنامہ

سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ریاض (ملت + اے پی پی) سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح 12.1 فیصد رہی جوکہ 2012ء کے اسی عرصہ کے بعد بے روزگاری کی بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق 57.2 لاکھ مقامی افرادی قوت میں سے 2 لاکھ 54 ہزار ایک سو بے روز گار ہیں۔