ریاض ۔ 19 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سعودی عرب کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزام میں 6افراد کو سزائے قید کا حکم دیاہے۔سعودی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں خصوصی عدالت نے سیکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کرنے اورمسجدالحرام کے دورے کے دوران ایک سعودی شہزادے پر حملے کی منصوبہ بندی سمیت دہشت گردی کے الزامات میں 6افراد کو مجموعی طورپر 74برس قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔