سعودی عرب میں سب سے زیادہ بچوں اور بچیوں کے نام ’’محمد ‘‘اور’’حور‘‘
ریاض(ملت آن لائن) محکمہ احوال مدنیہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں بچوں کے سب سے زیادہ نام’’ محمد‘‘ اوربچیوں کے ’’حور‘‘ رکھے جارہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطا بق یہ اعدادوشمار 1438ھ کے ہیں۔بچوں میں محمد، عبداللہ اور عبدالعزیز جبکہ بچیوں میں حور، غنی اور ترف ناموں کا رواج زیادہ ہے۔ عام حلقوں میں بچوں کو علی، فہد، سلمان، خالد ، عمر ، عبدالرحمان اور سعود کے نام دیئے جارہے ہیں جبکہ بچیوں میں جود، نورۃ، سارۃ، کیان، فاطمہ، ریماء اور جوری زیادہ مقبول ہیں-
………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….باراک اوبامہ کو داڑھی رکھ لینی چاہیئے ، سوشل میڈیا صارفین کی فرمائش
نیویارک (ملت آن لائن) سابق امریکی صدر باراک اوبامہ اپنے عہدہ صدارت کے بعد بھی امریکی شہریوں کی سیاسی گفتگو کا حصہ رہتے ہی ہیں تاہم باراک اوبامہ کا لائف سٹائل اور پہناوے کو زیر بحث لانا ایک عام سی بات ہے ۔ گزشتہ روز ایک شہری نے باراک اوبامہ کی تصویر فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر شیئرکر دی۔ جس میں باراک اوبامہ کو داڑھی رکھے ہوئے دکھایا گیا ۔ امریکی شہری کے تصویر لگانے کے بعد اس تصویر پر تبصروں کی بہتات ہوگئی اور متعدد صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “اب باراک اوبامہ کو داڑھی رکھ لینی چاہیئے “۔ تصویر میں باراک اوبام کی گرے اور بلیک داڑھی والی” لُک “کو خوب سراہا گیا ۔