ریاض ۔(ملت آن لائن) سعودی وزارت صحت نے سوشل میڈیا کی مدد سے ادویات کی خرید و فروخت ممنوع قرار دی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ انتباہ میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا کے توسط سے ادویہ بیچ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وہ دوائیں فروخت کی جا رہی ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے۔ مقامی شہری اور مقیم غیرملکی اس قسم کے دوا فروشوں سے اجتناب کریں۔