خبرنامہ

سعودی عرب میں سیلاب سے ایک شخص جاں بحق، سینکڑوں افرادکو بچا لیا گیا

ریاض (ملت + اے پی پی) سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں سیلاب سے ایک شخص جاں بحق ہو گیاتاہم امدادی کارکنوں نے سینکڑوں کو بچا لیا ۔عرب نیوز کے مطابق سعودیمحکمہ شہری دفاعکا کہنا ہے کہ عسیر میں سیلاب کے باعث ایک شخص جاں بحق اور10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 280 سے زائد افراد کوبچا لیا گیا ہے ،ابھا اور خمس مشیط کے جنوبی شہروں میں900 سے زائد ایمرجنسی سیل قائم کئے گئے ہیں۔سیلاب کے باعث سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور ابھا ڈیم کے علاقے میں سائرن کے زریعے لوگوں کو انتباہ کیا جارہا ہے ،شدید بارش کی وجہ سے متعدد سکول بند رہے۔گورنر صوبہ عسیرشہزادہ فیصل بن خالد نے ایمرجنسی اور سول ڈیفینس کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ خطے میں خراب موسمی صورت حال سے بچاؤکی کوشش جاری رکھی جائیں۔گورنر آفس کے ترجمان سعد بن عبداللہ التھابت نے کہا کہ لوگوں کے تحفظ کے لئے انہیں ابھا ڈیم کے علاقے میں جانے سے روک دیا گیا ہے اورایمر جنسی اور سول ڈیفینس کمیٹی کی طرف سے شہریوں کے تحفظ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔