خبرنامہ

سعودی عرب میں شیر خوار بچی پر تشدد کر نیوالا والد گرفتار

ریاض: (ملت+اے پی پی) سعودی عرب میں پولیس نے شیر خوار بچی پر تشدد کرنے وا لے والد کو حراست میں لے لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ یو ٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں ایک شخص کم سن بچی پر تشدد کرتے دکھایا گیا پولیس نے تشدد کرنے والے شخص کو شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ملزم کی بیوی نے اپنے ایک بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر اسے بھی تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اسکی بچی کو بھی ایک دن اس نے اپنی بچی کا گلہ گھونٹ اس کو مارنے کی کوشش بھی کی ۔سعودی وزارت برائے سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخلیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے تشدد کا شکار بچی کی والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا ہے اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کے لئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔