خبرنامہ

سعودی عرب میں عید الاضحی پر بینک 17 اگست سے 26 اگست تک بند رہیں گے

ریاض۔ 7 اگست (ملت +اے پی پی) سعودی عرب کی مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اعلان کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر بینک ، انویسٹمنٹ کمپنیاں اور انشورنس کمپنیاں 17 اگست سے 26 اگست تک 10دن کیلئے بند رہیں گی۔ سعودی اخبار کے مطابق بینکوں کو مشاعر مقدسہ ، بری سرحدی چوکیوں، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر دوران حج جمعہ اور ہفتہ سمیت اپنی شاخیں کھولنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاکہ حج ، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔ ساما نے واضح کیا کہ ترسیل زر کا سلسلہ اتوار 8 ذوالحجہ مطابق 19 اگست کو بند ہوجائے گا پھر 23 اگست کو ترسیل زر کا سلسلہ بحال کردیا جائے گا۔ ساما نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ترسیل زر کی شاخیں عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مخصوص اوقات میں گنجان آباد علاقوں میں کھولنے کا اہتمام کریں۔