خبرنامہ

سعودی عرب میں مرد کثرت ازواج کے معاملے میں سبقت لے گئے

ریاض(ملت + آئی این پی)سعودی عرب میں مرد شادیوں کے معاملے میں سبقت لے گئے ۔سعودی عرب کے جنرل ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ایک سے زائد شادیاں کرنے والے شہریوں کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 کے دوران ایک سے زاید شادیاں کرنے والے سعودی مردوں کی تعداد نصف ملین سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک سے زائد شادیاں کرنے والوں میں 25 سے 49 سال کی عمر مرد سر فہرست ہیں۔ عمر کے مذکورہ حصے میں 73 ہزار 171 افراد نے دو یا زیادہ شادیاں کررکھی ہیں۔ اس کے بعد معمولی فرق کے ساتھ 50 سے 54 سال کی عمر کے 73 ہزار 128 مردوں کی ایک سے زاید شادیوں کا اندراج ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 60 سے 64 سال کی عمر میں ایک سے تین یا چار شادیاں کرنے والے مردوں کی تعداد 16 ہزار 644 درج کی گئی ہے۔ 55 تا 59 سال کے 14 ہزار 634 افراد نے تین شادیاں کی ہیں۔45 سے 49 سال کے ایسے مرد جنہوں نے دو شادیاں کی ہیں کی تعداد 63 ہزار 415 ہے جب کہ 20 سے 24 سال کے 869 نوجوانوں نے دوسری شادی کی ہے۔