ریاض ۔ (ملت+اے پی پی) سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ جولائی میں تارکین وطن نے 12ارب ریال اپنے اپنے آبائی ممالک کو بھجوائے۔ یہ بات سعودی اخبار نے سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے حوالے سے بتائی۔ دوسری جانب سعودی مجلس شوری کمیٹی کا کہنا ہے کہ جلد ہی تارکین وطن کے ترسیل زر کے نئے نظام پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جولائی 2017ء کے دوران تارکین نے 11.3ارب ریال وطن بھجوائے تھے جولائی 2018ء کے دوران 12.2ارب ریال بھجوائے ہیں۔