خبرنامہ

سعودی عرب میں 5 لاکھ 12 ہزار غیرملکی ملازمت سے فارغ

ریاض: (ملت+اے پی پی) سعودی عرب میں سال رواں کی پہلی ششماہی میں ملازمت سے فارغ ہونے والے غیرملکیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق 2018ء کے دوران اب تک 5 لاکھ 12 ہزار غیرملکی ملازمت سے فارغ ہوگئے۔ سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں ملازمت سے فارغ ہونے والے غیرملکیوں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار ہے جبکہ اس سے قبل پہلی سہ ماہی میں فارغ ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 99 ہزار تھی۔ اس طرح 2018ء میں ملازمت سے فارغ ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار ہوگئی۔