خبرنامہ

سعودی عرب میں1400 افرادکی اجتماعی شادی کروائی گئی.

جدہ ۔ (ملت+اے پی پی) گورنر مکہ مکرمہ کی نیابت کرتے ہوئے کمشنر جدہ شہزادہ مشعل بن ماجد نے 1400 سعودی شہریوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کی سرپرستی کی۔ سعودی اخبار کے مطابق فلاحی انجمن نے اس کا اہتمام جدہ تقریبات مرکز میں کیا تھا۔ شادی کی تقریب شایان شان طریقے سے منائی گئی۔ اوپیرا کا انتظام کیا گیا۔ عوامی طائفوں نے اپنے فن کا جادو جگایا۔ انجمن کے سربراہ احمد العمری نے تقریر کرتے ہوئے نوجوانوں کی شادی میں تعاون اور سرپرستی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر جدہ نے تقریب کی سرپرست کمپنیوں کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر دولہا کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائی گئیں۔