سعودی عرب نے دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک بنادی
ریاض:(ملت آن لائن) سعودی عرب میں انجینئرز نے 256 کلومیٹر طویل دنیا کی سب سے طویل ترین سیدھی سڑک بنادی۔ صحرا میں سیدھی سڑک کا تصور ایک خواب لگتا ہے لیکن سعودی عرب میں یہ خواب اس وقت حقیقت میں تبدیل ہوگیا کہ جب انجینئرز نے 250 سے زائد کلومیٹر طویل سیدھی سڑک بنا ڈالی۔ سعودی عرب میں ہائی وے 10 کی 256 کلومیٹر پر محیط سیدھی سڑک نے آسٹریلیا سے 146 کلومیٹر لمبی سیدھی سڑک رکھنے کا اعزاز چھین لیا ہے۔
جسم کے گرد دنیا کا سب سے بڑا چھلا گھمانے کا عالمی ریکارڈ
دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک قدرتی گیس اور آئل سے مالا مال شہر ہرادھ سے متحدہ عرب امارات کی سرحد الباتھا کے درمیان بنائی گئی ہے جو کہ 256 کلومیٹر تک سیدھی پھیلی ہوئی ہے اور یہ مسافت صرف دوگھنٹے چار منٹ میں طے ہوجاتی ہے۔ عمومی طور پر یہ ہائی وے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے جب کہ وسط اور مغربی سعودی مملکت سے بذریعہ سڑک یو اے ای جانے والے افراد اس ہائی وے کا انتخاب کرتے ہیں۔