خبرنامہ

سعودی عرب پر تنقید کے باعث تیونس کے وزیر برائے مذہبی امور کو ہٹا دیا گیا

تیونسیا(ملت + آئی این پی) تیونس کے وزیر برائے مذہبی امور کو سعودی عرب کے سخت گیر مذہبی عقیدے پر تنقید کے باعث ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے وزیر برائے مذہبی امور کو سعودی عرب کے سخت گیر مذہبی عقیدے پر تنقید کے باعث ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا تھا کہ وہابیت دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے۔ تیونسی حکومت کے مطابق یہ الفاظ ملک کے سفارتی نظریات پر حملہ ہیں۔ تیونس کو ایک لبرل عرب ریاست سمجھا جاتا ہے جو دہشت گردی سے بڑی حد تک بچا ہوا ہے۔ تاہم گزشتہ برس دارالحکومت میں قائم باردو میوزیم اور سوسہ شہر میں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔