ریاض ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) سعودی ذرائع ابلاغ نے ملکی معشیت میں تنزل کی اطلاعات کی تردید کرت ہوے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی نے جہاں ایک طرف سعودی عرب کی معیشت کو متاثر کیا ہے تو دوسری طرف ریاض کی گڈگورننس کے نتیجے میں مملکت کی معیشت مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق غربت سے متعلق اسٹینڈرڈ کریڈٹ ریٹنگ کرنے والی تنظیم نے سعودی عرب کی معیشت کی بہتری کی پیش گوئی ہے۔ فاؤنڈیشن نے سعودی عرب کو معاشی طور پر A۔/A۔2 کی درجہ بندی میں شامل کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ 2016ء سے2019ء تک سعودی عرب طاقت ور بجٹ پیش کرے گا۔رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ اگلے تین برسوں کے دوران سعودی عرب مالی اثاثوں اور قرض کے اجراء سے معاشی خسارہ دور کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاشی مستقل محفوظ اور مستحکم ہے اور مملکت میں کسی قسم کے معاشی بحران کے سراٹھانے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔