خبرنامہ

سعودی عرب کے لیے امریکا کے اسلحہ پیکج کی جلد منظوری متوقع

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے ہتھیاروں کے ایک بڑے پیکج کی جلد منظوری دے رہی ہے۔اس بات کا انکشاف واشنگٹن ٹائمز نے اپنی اشاعت میں امریکی حکام اور کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ” نئی انتظامیہ سعودی عرب کے لیے تیس کروڑ ڈالرز مالیت کی گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی اور بحرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے سودے کی جلد منظوری دینے والی ہے”۔ایک عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ”یہ خلیج میں ایرانی خطرے کا سامنا کرنے والے اہم اتحادیوں کو اسلحے کی نمایاں فروخت ہے۔اس سے داعش کے خلاف جنگ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔