خبرنامہ

سعودی فضائی کمپنی ناس کا مصر کے پانچ شہروں کے لئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

ریاض ۔ (ملت آن لائن) سعودی فضائی کمپنی ’’ناس ‘‘ نے مصر کے 5 شہروں کے لئے 15ستمبر تک پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری وزارت سیاحت کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ناس ائیرلائنز نے اقصر، اسوان، اسیوط، اسکندریہ اور سوہاج کے لئے پروازیں فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ان شہروں کے لئے ریزرویشن طلب کرنے والوں کی تعدادبہت زیادہ ہے۔ مصری عہدیدار نے توجہ دلائی کہ جو لوگ مذکورہ مقامات سفر کے خواہشمند ہوں وہ سعودی عرب کی دیگر فضائی کمپنیوں اور مصری کمپنیوں سے سفر کر سکتے ہیں۔