خبرنامہ

سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چیچن لیڈر کی ملاقات

ریاض:(ملت+آئی این پی )سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ ریاست رمضان قادریوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سعودی میڈیا کے مطابق نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے چیچنیا کے سربراہ ریاست رمضان قادریوف نے ملاقات کی۔انھوں نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔رمضان قادریوف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دی اور وہاں نوافل ادا کیے۔