خبرنامہ

سعودی ولی عہد کی زیر صدارت مختلف ممالک میں تعینات سعودی سفیروں کا اجلاس

ریاض ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے دنیا کے مختلف ممالک میں تعنیات سعودی سفیروں کے اجلاس کی صدارت کی ۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادہ محمد بن نائف نے سعودی سفیروں کو ہدایت کی کہ وہ عالمی برادری کو یمن اور شام کے مسلئے پر سعودی عرب کے موقف سے آگاہ کریں اور عالمی برادری کی توجہ مسلہ فلسطین کی طرف مبذول کرائیں۔ اجلاس میں چین، ڈنمارک ، پرتگال ، انڈونشیاء اور سوڈان کے علاوہ دیگر ممالک میں تعینات سعودی سفیروں نے شرکت کی۔