دمام ۔(ملت+اے پی پی) سعودی پبلک پراسیکیوشن کی عمارت میں آتشزدگی نے پورے علاقے میں ہلچل پیدا کردی۔ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آتشزدگی کے نقصانات محدود ہیں۔ کوئی بھی فائل نذر آتش نہیں ہوئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شدید آتشزدگی کے باوجود کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بدولت تمام فائلیں محفوظ ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے پہلے ہی ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ آگ لگنے میں کسی واردات کا کوئی شبہ نظر نہیں آتا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔