خبرنامہ

سعودی پبلک کنٹرول بورڈ سے سرکاری ادارے آن لائن مربوط

جدہ : (ملت+اے پی پی) سعودی عرب کی تمام وزارتوں اور محکموں کو پبلک کنٹرول بورڈ سے آن لائن مربوط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق پبلک کنٹرول بورڈ مملکت کی تمام وزارتوں اور محکموں کو پبلک کنٹرول بورڈ سے آن لائن مربوط کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور آئندہ سرکاری خط و کتابت کاغذی فائلوں کے تبادلے کے بجائے آن لائن ہوگی۔ آن لائن خط و کتابت 14شعبوں میں ہوگی۔