خبرنامہ

سعود ی فوج نے یمنی حوثیوں کا حملہ ناکام بنادیا

ریاض : (ملت+اے پی پی) سعود ی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات فوجیوں نے معزول یمنی صدر عبداللہ صالح کے حامی حوثی باغیوں کا حملہ ناکام بنا دیا ۔ جمعرات کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں نے الخوباہ نامی علاقہ میں پہاڑی الدود کو حملہ کا نشانہ بنایا تاہم سعودی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ کرنے والے 15 حوثی باغی جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ سعودی پیراشوٹ بریگیڈ نے 4 حوثی باغیوں کو زندہ گرفتا کر لیا ۔ سعودی فوجی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ سعودی فورسز اور توپخانہ نے اپاچی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے حملہ آوروں کو پسپا کیا جبکہ درجنوں باغی جنگ جو اپنے ہتھیار میدان جنگ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔