خبرنامہ

سلامتی کونسل سے مزید ایسے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں،خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس: (ملت+اے پی پی)فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرار داد فلسطینی عوام کے اعتماد کی بحالی کا باعث ہے۔اقوام متحدہ نے اپنی تاریخ میں پہلی دفعہ فلسطینی زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کوئی فیصلہ کیا ہے ہم اس منصفانہ فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور سلامتی کونسل سے اس معاملے میں مزید ایسے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں بین الاقوامی استنبول مباحثے کے پہلے اجلاس سے بطور مہمان ِ خصوصی خطاب میں خالد مشعل نے سلامتی کونسل کے، اسرائیل سے مقبوضہ فلسطین میں رہائشی بستیوں کی تعمیر کو ‘فوری اور مکمل طور پر ‘ بند کرنے کے مطالبے پر مبنی قرارداد کا جائزہ لیا۔