سلیمانی چادرکی وائرل ویڈیو نے کروڑوں لوگوں کوحیران کردیا
بیجنگ:(ملت آن لائن) چین میں جادوئی چادر کی وائرل ویڈیو نے کروڑوں لوگوں کو حیران کردیا، اس چادر کو اوڑھ کر آپ غائب ہوجائیں گے اور کوئی آپ کو دیکھ نہیں سکے گا۔ انٹرنیٹ پر مقبولیت کی بلندی کو چھونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جادوئی چادر کے استعمال سے انسان مکمل طورپرغائب ہوجاتا ہے۔ چین کے جرائم کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ چین شق نے سوشل میڈیا پراس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چین میں بنائی جانے والی یہ جادوئی چادر فوج کے لئے نہایت سود مند ثابت ہوگی۔ کوانٹم ٹیکنالوجی (برقیات کی ٹیکنالوجی) کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی اس جادوئی چادر کو نظر نہ آنے والے مٹیریل سے تیار کیا ہے جس کے استعمال سے فوجی نائٹ وژن سے بھی بچ سکیں گے اور دشمن کی نظروں سے اوجھل رہیں گے۔بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث جب اس ویڈیو کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو صرف ایڈیٹنگ کا کمال ہے۔ کوانٹم ویڈیو پروڈکشن کمپنی کے پروڈیوسر زوزین سانگ نے جادوئی چادر کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی نفی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نظرنہ آنے والی ایسی کسی شے کے حوالے سے ویڈیو ایڈیٹنگ کا کمال ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ویڈیو کو ایڈوب آفٹر افیکٹ اور بلیک میجک فیوژن سے بنائی گئی ہے۔
انٹرنیٹ پر مقبولیت کی بلندی کو چھونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جادوئی چادر کے استعمال سے انسان مکمل طورپرغائب ہوجاتا ہے۔ چین کے جرائم کے تحقیقاتی شعبے کے سربراہ چین شق نے سوشل میڈیا پراس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چین میں بنائی جانے والی یہ جادوئی چادر فوج کے لئے نہایت سود مند ثابت ہوگی۔ کوانٹم ٹیکنالوجی (برقیات کی ٹیکنالوجی) کو استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی اس جادوئی چادر کو نظر نہ آنے والے مٹیریل سے تیار کیا ہے جس کے استعمال سے فوجی نائٹ وژن سے بھی بچ سکیں گے اور دشمن کی نظروں سے اوجھل رہیں گے۔بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث جب اس ویڈیو کی جانچ پڑتال کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو صرف ایڈیٹنگ کا کمال ہے۔