خبرنامہ

سوئٹزرلینڈ میں شامی جنگ بندی کے لیے مختلف ملکوں کے سفارتکاروں کے درمیان ملاقاتیں

لوزان۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کی کوشش کے لیے سفارت کاروں کے درمیان رابطہ کاری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے سعودی عرب کے ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ روسی اور امریکی وزرائے خارجہ بھی شام کی صورت حال پر بات کریں گے۔ استنبول میں قائم سیرئین اپوزیشن کے نیشنل کولیشن کے نائب سربراہ عبدل احد سٹیفو نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں وقت کا ضیاع ہیں اور یہ شام میں خون خرابے کے سلسلے کو طول دینے کا عمل ہے۔ تجزیہ کاروں اس رابطہ کاری سے مثبت نتائج کا امکان بہت کم ہے۔